Urdu اپنے بچے کی حرکت محسوس کرنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ تندرست ہے۔ مجھے حرکت کب محسوس ہونا شروع ہو جانی چاہیئے؟ زیادہ تر خواتین حمل کے 16 سے 24 ہفتوں کے درمیان اپنے بچے کی حرکت محسوس کرنا شروع کر دیتی ہیں۔ بچے کی حرکات لات مارنے، پھڑپھڑانے، کروٹ بدلنے یا لہرانے میں سے کسی بھی طور پر بیان کی جاسکتی ہیں۔ جوں جوں آپ کا حمل کا دورانیہ بڑھتا ہے، حرکت کی قسم تبدیل ہو سکتی ہے۔ میرے بچے کو کتنی بار حرکت کرنی چاہیئے؟ عمومی حرکتوں کی کوئی طے شدہ تعداد نہیں ہے۔ آپ کے بچے کی حرکات کی اپنی ہی طرز ہو گی جسے آپ کو جان جانا چاہیئے۔ 16 – 24 ہفتوں سے لے کر 32 ہفتوں تک آپ کو اپنے بچے کو بتدریج بڑھتی ہوئی تعداد میں اور تب سے آپ کے جننے تک اتنی ہی تعداد میں حرکت کرتے ہوئے محسوس کرنا چاہیئے۔ اگر میں کم حرکت محسوس کروں تو کیا کروں؟ اگر آپ کا خیال ہے کہ آپ کے بچے کی حرکات کم ہو گئی یا رک گئی ہیں، تو فوراً اپنی دائی یا میٹرنٹی یونٹ سے رابطہ کریں (اس میں دن کے 24 گھنٹوں، ہفتے کے 7 دنوں میں عملہ موجود رہتا ہے)۔ یہ دیکھنے کیلئے کہ کیا ہوا، کال کرنا اگلے دن پر نہ ٹالیں۔ فون کرنے کے متعلق پریشان نہ ہوں، اگر آپ کے بچے کی حرکات کم ہو گئی یا رک گئی ہیں تو یہ جاننا آپ کے ڈاکٹروں اور دائیوں کیلئے بہت اہم ہے۔ اپنے بچے کے دل کی دھڑکن کی جانچنے کیلئے دستی مانیٹرز، ڈاپلرز، یا فون ایپس استعمال نہ کریں۔ اگر آپ دل کی دھڑکن کی نشاندہی کر بھی لیں، تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کا بچہ تندرست ہے۔ اگر میرے بچے کی حرکات دوبارہ کم ہو گئی تو؟ اپنے چیک اپ کے بعد، اگر آپ اپنے بچے کی حرکات سے پھر بھی مطمئن نہیں ہیں، تو آپ کو اپنی دائی یا میٹرنٹی یونٹ سے فوراً رابطہ کرنا ہوگا، خواہ پچھلی بار سب ٹھیک تھا تب بھی۔ اپنی دائی یا میٹرنٹی یونٹ سے مشورہ لینے میں کبھی نہ ہچکچائیں، خواہ کتنی ہی بار ایسا ہو۔ میرے بچے کی حرکات اہم کیوں ہیں؟ بچے کی حرکات میں کمی بعض اوقات بچے کے تندرست نہ ہونے کی ایک اہم علامت ہوتی ہے۔ مردہ بچہ جننے والی ہر تین میں سے دو عورتوں نے محسوس کیا تھا کہ ان کے بچے کی حرکات کم ہو گئی تھیں یا رک گئی تھیں۔ • یہ درست نہیں ہے کہ حمل کے اختتام کے پاس بچے کم حرکت کرتے ہیں • آپ کو زچگی تک اور زچگی کے دوران بھی اپنے بچے کو حرکت کرتے ہوئے محسوس کرتے رہنا چاہیئے۔ - اپنے بچے کی حرکتوں کی عمومی طرز جانیں براہِ کرم نوٹ فرما لیں کہ صرف اسی صفحے کا ترجمہ کیا گیا ہے، باقی ویب سائٹ انگریزی میں ہے۔ ڈاؤن لوڈ کریں (download) Manage Cookie Preferences